ابنا: ترکی کے وزیراعظم رجب طیّب اردوغان نے ترک پارلیمنٹ میں حکمراں انصاف و ترقّی پارٹی کے اراکین سے ملاقات میں ،شام کے بحران سے متعلّق انکی حکومت کی پالیسی پر ہونے والی تنقید کے جواب میں کہا کہ انکے ملک کی پالیسیاں وضع کئے جانے میں سیاسی اور اقتصادی مسائل کا کوئی کردار نہیں ہے - انھوں نے یہ بھی کہا کہ جو کچھ پڑوسی ملک میں ہو رہا ہے ترکی اس پر خاموش نہیں رہ سکتا -یاد رہے کہ ترکی ، مغرب اور ان کے بعض علاقائی اتحادی ممالک ،شام میں پیدا ہو نے والے بحران کے آغاز سے دمشق کے حکومت مخالفین کی حمایت کر رہے ہیں - ان ملکوں کی کوشش ہے کہ سلامتی کونسل میں شام کے خلاف قرار داد کی منظوری کے ذریعہ اس ملک میں فوجی مداخلت کی راہ ہموار کریں ۔...../169
8 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 354989
ترکی کے وزیر اعظم نے دعوی کیا ہے کہ شام کے بحران کے حوالے سے انقرہ کی پالیسیوں کا سیاسی اور اقتصادی مسائل سے کوئی تعلّق نہیں ہے –